ذیشان خان سواتی کی باسط اعوان کو نون لیگ مظفرآباد ڈویژن کا صدر بننے پر مبارکباد

اتوار 20 جولائی 2025 14:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)نائب صدر مسلم لیگ ن سوشل میڈیا حلقہ تین ذیشان خان سواتی کی باسط اعوان کی رہائش گاہ آمد،ذیشان خان سواتی نے باسط اعوان کو مسلم لیگ ن مظفرآباد ڈویژن کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا انھوں نے صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر،سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن بیرسٹر افتخار گیلانی کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

ذیشان خان سواتی نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے باسط اعوان بیرسٹر افتخار گیلانی کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ان شاء اللہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے بیرسٹر افتخار گیلانی ان شاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر مظفرآباد کی تمام تر محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔