Live Updates

10 سالہ بچی بارش کے پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب کر جاں بحق

اتوار 20 جولائی 2025 15:00

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) 10 سالہ بچی بارش کے پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ۔ تھانہ حویلی لکھا کے علاقے بلو شاہ میں ریت نکالنے کے بعد گڑھا بن گیا تھا اور شدید بارشوں سے گڑھا بارشی پانی سے بھر گیا، جس میں ایک 10 سالہ بچی ام ایمن اچانک گر کر ڈوب گئی اور جاں بحق ہو گئی، متوفی بچی کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ احمد یار، محمد یاسین اور محمد احمد بھٹی نے اس جگہ سے ریت نکالی مگر گڑھا بند نہ کیا جس سے گڑھے میں بارشی پانی بھر گیا اور اس میں ڈوب کر اس کی بچی کی موت واقع ہوئی۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ حویلی لکھا کے متوفی بچی کی والدہ ناہید بی بی کی درخواست پر مقدمہ نمبر1205/25 درج کر لیا اور ایک ملزم گرفتار کرکے تفشیش شروع کردی ہے۔\378

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات