Live Updates

سانگلہ ہل ،مختلف سیم نالوں کے بند ٹوٹنے سے سیلابی صورتحال ، عوام کا امداد کا مطالبہ

اتوار 20 جولائی 2025 15:10

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) سانگلہ ہل کے نواہی گاؤں کوٹ رحمت خان کے قریب موسلا دھار بارش کی وجہ سے مختلف سیم نالوں کے بند ٹوٹنے کی وجہ سے پانی کی شدت میں اضافہ ہونے سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ۔

(جاری ہے)

قریبی دیہات مہیس شمالی، کوٹ رحمت خان، ٹبی جاہر، ذخیرہ ،مہیس جنوبی، امر کوٹ، معراج پورہ سمیت درجنوں دیہات پانی میں ڈوب گئے ہیں،چار دن سے ان دیہاتوں کا زمینی رابطہ ختم ہو کر رہ گیا ہے ، ہر طرف پانی نظر آرہا ہے۔

ان دیہاتوں میں رہنے والوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ،ہزاروں ایکڑ پر کاشت کی گئی مختلف اقسام کی فصلیں اورباغات تباہ ہو چکے ہیں ، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کو چار دن گزر چکے ہیں اورہماری مشکل میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، ہماری فوری امداد کی جائے۔ \378
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :