ایک منشیات فروش سمیت پانچ ملزمان گرفتار

اتوار 20 جولائی 2025 16:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) ملتان پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ایک منشیات فروش سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق اتوار کے روز تھانہ کپ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم راشد علی ولد محمد صابر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کی۔

(جاری ہے)

محافظ اسکواڈ پولیس نے ایک ملزم گرفتار کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک غیر قانونی30 بور پستول معہ گولیاں برآمد کیا جبکہ جوائنٹ ٹاسک ٹیم اور تھانہ مخدوم رشید پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان جن میں سجاد حسین، رزاق حسین اور محمد آصف شامل ہیں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تین غیر قانونی 30بور پستول،ایک رائفل،ایک کاربین 12 بور معہ گولیاں برآمد کیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔