
امیر الدین میڈیکل کالج میں میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے گرینڈ کلینیکل لیکچر کا انعقاد
اتوار 20 جولائی 2025 16:00
(جاری ہے)
تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز میڈیکل ٹیچر اور پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر آفتاب محسن تھے جبکہ اس موقع پر ایم ایس پروفیسر فریاد حسین،پروفیسر ندرت سہیل، پروفیسر فرح شفیع، پروفیسر شندانہ طارق، پروفیسر آمنہ ا حسن چیمہ، ڈاکٹر جاوید مگسی، پی جی ایم آئی کے فیکلٹی ممبرا ن، ینگ ڈاکٹرز اور اے ایم سی کے سٹوڈنٹس بڑی تعداد میں موجود تھے۔
اس علمی نشست میں میڈیکل ایجوکیشن کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی گئی جس میں تدریسی مہارتوں میں بہتری، طلبہ کی تربیت میں اخلاقیات کا کردار، اور تدریس میں ٹیکنالوجی کے موثر استعمال جیسے موضوعات شامل تھے۔معروف ماہر طب ڈاکٹر آفتاب محسن نے اپنے خصوصی لیکچر میں کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن کسی بھی صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے۔ آج کے دور میں جہاں طب کے میدان میں تیز رفتار ترقی ہو رہی ہے، وہیں تدریسی نظام کو بھی جدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا میڈیکل ایجوکیشن میں بہتری صرف ایک تعلیمی ضرورت نہیں بلکہ ایک قومی ذمہ داری ہے۔ اس کے بغیر صحت کا نظام ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ روایتی لیکچر کی بجائے جدید تدریسی طریقوں پر مبنی تربیت کا فروغ، فیکلٹی ورکشاپس، سیمینارز اور ریفریشر کورسز کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن لرننگ پلیٹ فارمز، ویڈیوز اور ورچوئل لیبارٹریز کو بھی نصاب کا حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا تحقیقی کلچر اور فیڈ بیک کو بھی فروغ دینا ہو گا، طلبہ کو ریسرچ کے مواقع دیئے جائیں تاکہ وہ علم و عمل دونوں میں آگے بڑھ سکیں۔ آخر میں شرکاء نے نشست کے دوران مختلف موضوعات پر سوالات اٹھائے اور تجاویز پیش کیں، جنہیں انتظامیہ نے سراہا۔ اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس قسم کی علمی نشستوں کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا تاکہ تدریسی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کےعزم کا اعادہ
-
پاکستان اور ایران کا تجارتی و سرحدی تعاون کے فروغ پر اتفاق
-
حکومت کو عمران خان کے بیٹوں سے کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوتا، قومی مفاد میں اپوزیشن سے بات چیت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں، طلال چوہدری
-
9 مئی کا واقعہ منظم ریاستی سکرپٹ کے تحت رچایا گیا ڈرامہ ،مقصد سیاسی قوتوں کو کچلنا اور اختلافِ رائے کو دبانا تھا،سید زین شاہ
-
گورنر خیبر پختونخوا سے زاہد اکرم درانی کی ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار
-
یومِ آزادی "معرکہ حق" کے عنوان سے منانے کا فیصلہ،وزیراعلی سندھ کی صدارت میں یومِ آزادی کی تیاریوں پر اہم اجلاس
-
ساہیوال، زمینداروں کے بیٹے ،بھائی کو گولیاں مار دی گئی ،مقدمات درج ،ایک گرفتار ،ایک کی حالت نازک
-
تعلیمی اداروں میں سفارشی کلچر کا خاتمہ اور میرٹ میری اولین ترجیح ہے‘ سردار سلیم حیدر
-
آصفہ بھٹو کا سیلاب متاثرین کیلئے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ ،گھروں کی مالکانہ اسناد متاثرہ خاندانوں کی خواتین ارکان میں تقسیم
-
آصفہ بھٹو زرداری کاسیلاب متاثرین کیلئے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ،گھروں کی خواتین کو مالکانہ اسناد تقسیم کیں
-
وزیرمملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہرکیانی کی مرحوم صحافی ارشد وحید چوہدری اور سینیئر صحافی عمر چیمہ کے گھر آمد
-
سندھ میں 16 لاکھ سے زائد بچے محنت مشقت پر مجبور،سروے رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.