این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ڈاکٹر نعیم اسلم

اتوار 20 جولائی 2025 16:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) سربراہ کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر نعیم اسلم نے کہا ہے کہ جدید ریسرچ اور ٹیکنالوجی کی وجہ سے پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے۔ اس میں سافٹ ویئر انجنیئر اور اداروں کا بہت بڑا رول ہے ۔یہاں سے سافٹ ویئر کی تعلیم اور ٹریننگ حاصل کر کے سینکڑوں انجنیئر آج اپنا بہترین روزگار کما رہے ہیں اور ملک کی تعمیر ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے دورہ کے موقع پر کہی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر کا دور ہے جس میں تعلیم حاصل کر کے ہم دنیا کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔نجی سافٹ ویئر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو خرم شہزاد نے بتایا کہ ہمارا مقصد صرف پاکستانی طلباء و طالبات کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ اپنا کاروبار اور فیکٹریاں لگا سکیں اور ملک ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہو۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ہماری کمپنی گزشتہ 9 سال سے بین الاقوامی کلائنٹس کو ڈیویلپمنٹ اور موبائل ایپلیکیشن سولیوشنز فراہم کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بے شمار اچھے سافٹ ویئر انجنیئرپیدا کر رہے ہیں جو کہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے بہت فائدہ مند ہوں گے۔