بلوچستان کے بیٹے مادر وطن پر قربان ہو کر تاریخ رقم کر رہے ہیں،سپیکر بلوچستان اسمبلی

اتوار 20 جولائی 2025 18:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بہادر سپوت میجر انور کاکڑ کی قربانی کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی،دہشتگرد حملہ ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو سپیکر بلوچستان اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے بیٹے مادر وطن پر قربان ہو کر تاریخ رقم کر رہے ہیں،انڈیا کی پراکسی وار اور غیر ملکی مداخلت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

سپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ شہداء کا خون ہمارے اتحاد اور غیر متزلزل عزم کی علامت ہے،قوم اپنے شہداء کے ساتھ کھڑی ہے، میجر انور کاکڑ کا خاندان تنہا نہیں ۔عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ ریاستی ادارے ملک کے امن، بقا اور سالمیت کے ضامن ہیں،ہم دشمن کے ہر وار کو اتحاد اور حوصلے سے ناکام بنائیں گے