ا*منصورہ بازار ہنجروال میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا

ہنجروال میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے 45 سالہ صائمہ بی بی کو قتل کر دیا، پولیس مصروف تفتیش پولیس و فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لیے، لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی، حکام

اتوار 20 جولائی 2025 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2025ء) ہنجروال کے علاقے منصورہ بازار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گھریلو تنازع پر شوہر نے اپنی بیوی 45 سالہ صائمہ بی بی پر گولیاں چلا دیں، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔ مقتولہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔