ساہیوال کے نواحی قصبہ کمیر شریف زکریا ٹاؤن کا رہائشی بچہ سکھ بیاس دریا میں ڈوب گیا

اتوار 20 جولائی 2025 19:50

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) ساہیوال کے نواحی قصبہ کمیر شریف زکریا ٹاؤن کا رہائشی بچہ سکھ بیاس دریا میں ڈوب گیا ،ریسکیو اور علاقہ مکینوں نے مشترکہ آپریشن کر کے بچے کی لاش کو دریا سے نکال لیا ۔ساہیوال کمیر شریف زکریا ٹاؤن سکھ بیاس کے مقام پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں تقریباً 12 سالہ بچہ زنیر ولد یٰسین نہانے کے لیے دریائے سکھ بیاس گیا، لیکن پانی کی گہرائی اور تیز بہاؤ کے باعث ڈوب گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور بچے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا۔ سرچ آپریشن دو گھنٹے تک جاری رہا۔ریسکیو ٹیم کے ساتھ ساتھ مقامی شہریوں نے بھی بھرپور تعاون کیا۔ مشترکہ کوششوں کے بعد بالآخر بچے کی لاش پانی سے نکال لی گئی۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق زنیر اپنے دوستوں کے ہمراہ نہانے کے لیے دریا گیا تھا کہ اچانک گہرے پانی میں چلے جانے کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا۔

دلخراش واقع کے باعث علاقے میں افسوس اور سوگ کی فضا چھا گئی ۔اس واقعہ کے بعد شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نہروں اور دریاؤں پر حفاظتی اقدامات سخت کیے جائیں اور بچوں کو ایسے مقامات پر نہانے سے روکنے کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے، تاکہ آئندہ ایسے دلخراش واقعات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :