فرخ کھوکھر کی جے یو آئی میں شمولیت سے ہماری جماعت مضبوط ہو گی ،مفتی عامر محمود

اتوار 20 جولائی 2025 22:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) جمعیت علماء اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے کہا ہے کہ عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لائے بغیر ترقی ممکن نہیں، سیاسی رہنما فرخ کھوکھر کی جے یو آئی میں شمولیت سے ہماری جماعت مزید مضبوط ہو گی۔ یہ بات انہوں نے ملتان میں جے یو آئی کے تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

مفتی عامر محمود نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے اہم سیاسی کارکنان بھی مولانا فضل الرحمن سے جے یو آئی میں شمولیت کے لیے رابطے میں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی کے مرکزی رہنما راشد محمود سومرو کا 31 جولائی کو ملتان آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا ۔اس سلسلے میں ضلعی سطح پر کارکنوں کو فعال کیا جا رہا ہے۔کنونشن سے جے یو آئی ضلعی جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ ،سرپرست حافظ محمد عمر شیخ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔