سینیٹ انتخابات کی وجہ سے تحریک انصاف افراتفریحی کا شکار ہے، آفتاب احمد شیرپاؤ

اتوار 20 جولائی 2025 23:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن کی وجہ سے تحریک انصاف میں افراتفری پیدا ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے نومنتخب اراکین سے حلف نہ لینے کے حوالے سے اپنے ردعمل میں آفتاب احمد شیرپاؤ نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن کی وجہ سے تحریک انصاف میں افراتفری پیدا ہو چکی ہے،سپیکر نے مخصوص نشتوں کے ممبران سے حلف نہ لے کر سیاسی کشکمش کو ہوا دی ہے، انہوں نے کہا کہ صاف نظر آرہا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس کوئی گیم پلان نہیں ہے، انہیں اپنے ممبران پر کوئی کنڑول نہیں ہے اور یہاں گورننس کا بہت بڑا خلا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعلی اگر ان حالات کو کنڑول نہیں کرسکے تو صوبہ کیسے چلائیں گے؟ لگتا یہی ہے کہ سیاسی صورتحال آنے والے دنوں میں مزید انتشار کا شکار ہوگی۔