ترکیہ ،مسافر بس پہاڑی سے ٹکراگئی ، 4افراد ہلاک ،33 زخمی

پیر 21 جولائی 2025 09:00

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) ترکیہ میں ایک مسافر بس کے پہاڑی میں ٹکرا نے کے باعث 4 افراد ہلاک 33 زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق ترکیہ کے صوبہ سیواس میں ایک مسافر بس کے پہاڑی کنارے سے ٹکرانے سے چار افراد ہلاک اور 33 دیگر زخمی ہو گئے۔مسافر بس صوبے ازمیر کی طرف جارہی تھی ۔حادثے کی اطلاع کے بعد ہنگامی ٹیمیں، بشمول پولیس، جنڈرمیری، ڈیزاسٹر ایجنسی، اور طبی عملے کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا۔تمام زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :