ایران ، تجارتی عمارت میں گیس کا زور دار دھماکہ ، 18 افراد زخمی

پیر 21 جولائی 2025 09:30

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) ایران کےشہر رشت کی ایک تجارتی عمارت میں گیس کے زور دار دھماکے سے کم از کم 18 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا نے رشت کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ شہرام مومنی کے حوالے سے بتایا کہ بہونار سٹریٹ میں ہونے والے دھماکے میں تین کمرشل یونٹس تباہ ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملبہ ہٹانے کی کارروائیاں ختم ہو چکی ہیں اور اس کے نیچے کوئی بھی شخص نہیں پایا گیا۔