یورپی کونسل اور یورپی کمیشن کے صدور 24 جولائی کو چین کا دورہ کریں گے

پیر 21 جولائی 2025 10:00

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) چین اور یورپی یونین کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے کی روشنی میں یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین اور یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا 24 جولائی کو چین کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (سی جی ٹی این)کے مطابق دونوں رہنما اپنے دورہ چین کے دوران چین کے صدر شی جن پھنگ سے ملاقات کریں گے۔ چین کے وزیراعظم لی چھیانگ یورپی کونسل اور یورپی کمیشن کے صدور کے ہمراہ چین۔یورپی یونین کے 25ویں سربراہی اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔