ڈی ایس پی ڈسکہ سرکل کا علی الصبح پولیس لائنز سیالکوٹ میں جنرل پریڈ کا انعقاد، چاک و چوبند دستے سے سلامی لی

پیر 21 جولائی 2025 10:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) ڈی ایس پی ڈسکہ سرکل خالد اسلم نے علی الصبح پولیس لائنز سیالکوٹ میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا اور چاک و چوبند دستے سے سلامی لی۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس ملازمین کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز سیالکوٹ میں ڈی ایس پی ڈسکہ سرکل خالد اسلم کے زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل پریڈ کے دوران سیالکوٹ پولیس کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے دستے بھی شامل تھے، ڈی ایس پی ڈسکہ نے پریڈ اور جوانوں کے ٹرن آئوٹ کا معائنہ کیا۔جنرل پریڈ کے انعقاد کا مقصد پولیس اہلکاروں کی جسمانی اور ذہنی تقویت فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :