چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد ایک ارب 12 کروڑ سے تجاوزکرگئی

پیر 21 جولائی 2025 14:25

چین  میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد ایک  ارب 12 کروڑ سے تجاوزکرگئی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) چین میں رواں سال جون تک انٹرنیٹ صارفین کی تعداد ایک ارب 12 کروڑ سے تجاوز کر گئی ۔ شنہوا کے مطابق چائنا انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹرکی پیر کوجاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون 2025 تک چین میں انٹرنیٹ کی رسائی کی شرح 79.7 فیصد تک پہنچ گئی، جو دسمبر 2024 کے مقابلے میں 1.1 فیصد پوائنٹ زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق، چین نے 14ویں پانچ سالہ منصوبے (25۔

(جاری ہے)

2021) کے دوران انٹرنیٹ کے شعبے میں نمایاں ترقی حاصل کی ہےجون 2025 تک، چین میں 60 سال اور اس سے زیادہ عمر کے انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 16.1 کروڑ تک پہنچ گئی۔ اسی وقت تک دیہی علاقوں میں رہنے والے انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 32.2 کروڑ ہو گئی ۔ ان طبقات میں انٹرنیٹ کی رسائی کی شرح بالترتیب 52 فیصد اور 69.2 فیصد تک پہنچ گئی۔اسی دوران چین میں انٹرنیٹ کی مسلسل ترقی نے چینی ثقافت کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس کی مثال چینی آن لائن ادب اور گیمز کی برآمدات میں اضافہ اور مشہور ویب سیریز اور متعلقہ سیاحتی مقامات کے درمیان بڑھتی ہوئی ہم آہنگی سے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :