سابق پاکستانی کرکٹر کے بیٹے نے انگلینڈ میں ہیٹ ٹرک کر لی

انگلش ٹیسٹ لیگ سپنر ریحان احمد کے چھوٹے بھائی 17 سالہ آف سپنر فرحان احمد کی پہلی ٹی ٹونٹی ہیٹ ٹرک ، 5 وکٹیں لیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 21 جولائی 2025 12:32

سابق پاکستانی کرکٹر کے بیٹے نے انگلینڈ میں ہیٹ ٹرک کر لی
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 جولائی 2025ء ) پاکستان کے سابق کرکٹر بیٹے اور موجودہ انگلینڈ ٹیم کے اسپنر ریحان احمد کے بھائی نے بھی دھوم مچا دی، نوجوان آف سپنر فرحان احمد نے انگلینڈ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی۔ 
انگلینڈ کے ٹیسٹ اسپنر ریحان احمد کے چھوٹے بھائی 17 سالہ آف اسپنر فرحان احمد نے ناٹنگھم شائر کی پہلی ٹی ٹوئنٹی ہیٹ ٹرک کی اور پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے ٹرینٹ برج میں لنکاشائر کے خلاف وائٹلٹی بلاسٹ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ 
فرحان نے اپنے اسپیل کی آخری تین گیندوں پر ہیٹ ٹرک کی۔ 17 سالہ فرحان ایک غیر معمولی کیریئر کے لیے اونچی اڑان کے لیے تیار ہیں۔ پچھلے سیزن میں، انہوں نے فرسٹ کلاس میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے والے برطانیہ کے سب سے کم عمر کرکٹر بن کر اپنی جانب توجہ مرکوز کروائی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل انہوں نے ناٹنگھم شائر کے لیے 16 سال کی عمر میں ڈیبیو کیا تھا جو کلب کی تاریخ کے سب سے کم عمر فرسٹ کلاس کھلاڑی بننے کا اعزاز تھا۔
احمد برادران کا عروج استقامت اور قابلیت کی ایک شاندار کہانی ہے۔ 
ان کے والد، نعیم احمد خود ایک فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر تھے جو میرپور، کشمیر میں پیدا ہوئے تھے اور بطور آل راؤنڈر کھیلتے تھے۔