حکومت آزادکشمیر پولیس کو پنجاب پولیس کے برابر تنخواہ اور الاؤنسز فراہم کرے،شرافت علی خلجی

پیر 21 جولائی 2025 16:51

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد جموں وکشمیر شرافت علی خلجی نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر پولیس کو پنجاب پولیس کے برابر تنخواہ اور الاؤنسز فراہم کرے ہماری پولیس ہمارا فخر ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر ملازمین کے جملہ معاملات یکسو کریں پولیس ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا جائے اردلی روم میں پولیس آفیسران چھوٹے ملازمین کے مسائل سنیں اور ان کو فوری حل کرنے کے احکامات صادر کریں۔

انھوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کو درپیش مسائل کا حل انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

پولیس ایک خود مختار فورس ہے۔انھوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کے تمام تر مطالبات جائر ہیں ہم مکمل طور پر پولیس ملازمین کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمین محکمہ کو اپنی زندگی کا قیمتی وقت دیتے ہیں پولیس ملازمین شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئی24 /7 فرائض سرانجام دیتے ہیں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پولیس ملازمین کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے اور جب تک پولیس ملازمین کے مسائل حل نہیں ہو جاتے ہم پولیس ملازمین کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :