مرکزی انجمن تاجران کی نومنتخب تنظیم کی جانب سے مقامی صحافیوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

پیر 21 جولائی 2025 16:55

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)مرکزی انجمن تاجران کی نومنتخب تنظیم کی جانب سے مقامی صحافیوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا،جس میں تمام صحافتی تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نومنتخب صدر بابر علی مونگا نے کہا کہ میڈیا کا ملکی ترقی میں کلیدی کردار ہے جس کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے مرکزی انجمن تاجران نے اپنی حلف برداری کے بعد سب سے پہلے صحافی بھائیوں کیساتھ نشست رکھی ہے شہر کی تعمیر وترقی اور تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے میڈیا ہمارا ساتھ دے،جنرل سیکرٹری ملک ریاست بادشاہ نے کہا کہ رائے ونڈ کی صحافتی برادری نے ہمیشہ تعمیری اور اصلاحی کردار ادا کیا ہے۔

میاں محمود نارگ و دیگر تاجر رہنمائوں نے کہا کہ ہم تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر تاجر برادری اور علاقے کی فلاح و بہبود کیلئے صحافی بھائیوں کیساتھ مل کر کام کرینگے۔سینئر صحافیوں،شیخ زین العابدین،آصف نعیم شیخ،حامد حسین بھٹی،فہیم اکبر سندھو،مہر محمد آصف ودیگر نے تاجر برادری کو یقین دلا یا کہ وہ انجمن تاجران کی نئی تنظیم کیساتھ مکمل تعاون کرینگے تاکہ شہر میں تعمیر وترقی کا نیا دور شروع ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :