سی سی ڈی کی ایک اور بڑی کارروائی فیصل آباد میں 2 خطرناک شوٹر ہلاک، تین فرار

پیر 21 جولائی 2025 16:59

سی سی ڈی کی ایک اور بڑی کارروائی فیصل آباد میں 2 خطرناک شوٹر ہلاک، تین ..
مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)فیصل آباد کے علاقے ٹھیکری والا میں مالاں روڈ پر سی سی ڈی مدینہ ڈویژن کے انچارج علی اکرام گورایہ کی قیادت میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے دوران دو انتہائی مطلوب اور خطرناک شوٹر حسنین اور شاہ جہاں ہلاک ہو گئے، جبکہ ان کے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے دونوں ملزمان کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیں۔ سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں مجرمان ڈکیتی، راہزنی اور قتل جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ تھے۔