سندھ صرف کھیلوں کا مرکز نہیں بلکہ چیمپئینز کی جنم بھومی ہے،یوسف بلوچ

پہلی وومن ٹیلنٹ ہنٹ سمر باکسنگ کوچنگ کیمپ میں 80سے زیادہ باکسرز کی ریکارڈ شرکت

پیر 21 جولائی 2025 17:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)لیاری سے سندھ اسمبلی کے رکن محمد یوسف بلوچ نے کہا ہے کہ سندھ صرف کھیلوں کا مرکز نہیں بلکہ چیمپئینز کی جنم بھومی ہے،اس کوچنگ کیمپ کا مقصد نوجوان خواتین کو باکسنگ کی جدید تربیت فراہم کرنااور انھیں قومی و بین الاقوامی مقابلوں کے لیئے تیار کرنا ہے۔ اصل مسئلہ حکومت کے علاوہ نجی اداروں کی سرپرستی و تعاون ہے وہ کراچی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں 10 روزہ"وومن ٹیلنٹ ہنٹ" سمرباکسنگ کوچنگ کیمپ کا افتتاح اوراس میں شرکت کرنے والے خواتین باکسرز میں تربیت کے سامان تقسیم کرنے کے تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل احمد علی راجپوت،سندھ باکسنگ کے صدر اصغر بلوچ،ممتاز اسپورٹس پروموٹرز شیخ شکیل الیاس،نائب صدر عابد بروھی،مس عظمی قمر،جنرل سیکریٹری عبدالرزاق بلوچ،کراٹے ماسٹر سنسی عبدالحمید،انٹرنیشنل خواتین باکسرماریہ رند،مہرین بلوچ،سارہ ملنگ،رستم بلوچ،عدنان باباو دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مہمان خصوصی و دیگرمہمانان اور خواتین باکسرز کو سندھ کے رویتی اجرک پیش کیے گئے اس کیمپ کی کوآرڈی نیٹرمس سمیعہ رفیق نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کیمپ کی تفصیلات و مقاصد بیان کیئے 10روزہ کیمپ میں سابق انٹرنیشنل باکسرزعبدالوحید درویش،رستم بلوچ اور خواتین کوچ سمیعہ بلوچ کی نگرانی میں 80سے زاہد خواتین باکسرز حصہ لے رہے ہیں اس موقع پر علاقہ کے معززین اور خوتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس سلسلہ میں خواتین باکسرز کی ایک تربیتی ورکشاپ منگل شام 5بجے مہر گھر لیاری مین منعقد کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :