Live Updates

آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور شدید بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر 21 جولائی 2025 20:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔کئی مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اس دوران لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

عوام الناس، خصوصاً سیاحوں سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

(جاری ہے)

پہاڑی علاقوں، ندی نالوں اور دریا کے قریب جانے سے پرہیز کریں۔ موسمی حالات کے پیشِ نظر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایس ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 05822921643یاریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔ سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (آزاد کشمیر) ہمہ وقت الرٹ ہے اور عوامی تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر کے احکامات کی روشنی میں سٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرچوبیس گھنٹے فعال ہے۔ ریسکیو 1122 ہائی الرٹ پر ہے ،عوام الناس سے گزارش ہے کہ انتظامیہ کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات