ملتان،گراں فروشی پر نشتر ہسپتال کی کینٹین سربمہر ، دو ٹھیکیدارگرفتار

پیر 21 جولائی 2025 20:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) ملتان میں گراں فروشی پر نشتر ہسپتال کی کینٹین کو سربمہر کر کے دو ٹھیکیداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نعیم چنگیزی اور تحصیلدار سٹی نے چھاپہ مار کرکینٹین ٹھیکیدار حافظ عاشق کو موقع پر اشیاء خوردونوش میں ناجائز منافع خوری کرتے پکڑا ۔ ملزمان کو تھانہ کینٹ کے حوالے کردیا گیا۔واضح رہے کہ ضلعی حکومت کی جانب سے عوامی شکایات پر ضلع بھر میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔جسے شہریوں نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :