نفیسہ شاہ کی روبینہ خالد کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

پیر 21 جولائی 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے روبینہ خالد کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ چئیر پرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کو سینیٹر بننے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، سینیٹر روبینہ خالد نے ہمیشہ دیانتداری اور ایمانداری کے ساتھ اپنے خدمات ادا کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روبینہ خالد نے ہمیشہ عورتوں کے حقوق اور آزادی رائے کے لئے آواز بلند کی ہے، روبینہ خالد ایوانِ بالا میں عوامی مسائل اجاگر کرنے اور خواتین کی نمائندگی کا بھرپور حق ادا کریں گی۔