ساہیوال ، تیز رفتار مو ٹر سائیکل کی ٹکر سے ریٹائرڈ سرکاری ملازم جاں بحق،مقدمہ درج

جمعرات 21 اگست 2025 21:13

ساہیوال ، تیز رفتار مو ٹر سائیکل کی ٹکر سے ریٹائرڈ سرکاری ملازم جاں ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء) ٹینکی چوک میں موٹر سائیکل کے حا دثہ میں ر یٹائر ڈ محکمہ جنگلا ت کا آفیسر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چمن زار باغ کالو نی سے محکمہ جنگلات کا ریٹائرڈ آفیسر امداد علی گھر سے اپنی موٹر سائیکل 4690ایس ایل ایم پر بازار آیا ٹینکی چو ک میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار ٹکر مار کر فرار ہو گیا امداد علی موقعہ پر ہی گرتے دم توڑ گیا۔پولیس سول لائنز نے نا معلوم مو ٹر سائیکل ڈرائیور کے خلاف مقدمہ322اور 279 ت پ درج کر لیاابھی تک نا معلوم مو ٹر سائیکل سوار گرفتار نہیں ہو سکا۔جبکہ سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :