ساہیوال، سی سی ڈی سے مقابلہ ،اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار،ایک فرار

جمعرات 21 اگست 2025 21:13

ساہیوال، سی سی ڈی سے مقابلہ ،اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار،ایک فرار
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء) نواحی چک 40 بارہ ایل کے قریب اشتہاری مجرموں اور سی سی ڈی پولیس میں مقابلہ کے نتیجہ میں ایک اشتہاری محمد عدیل زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا فرار ہونے والے کا نام صدیق اوڈھ بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی پولیس کے انسپکٹر آصف نواز سرکاری گاڑی 744 جی اے اے میں اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے لیے غازی آباد جا رہے تھے کہ چک 40بارہ ا یل کے قریب دو نا معلوم سڑک کے کنارے پیدل جانے والے ملزموں نے پولیس کی گاڑی کو دیکھ کر سیدھی فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں پولیس نے بھی گاڑ ی روک کر فائرنگ کر دی تھوڑی دیر بعد فائر نگ کا سلسلہ رک جانے کے بعد سرچ آپریشن میں چک 92 چھ آر کا اشتہاری محمد عدیل شدید زخمی حالت میںپکڑا گیا جس سے ناجائز پسٹل اور ایک موبائل برآمد ہوا ۔

موبائل فریدٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات کے دوران چھینا گیا نکلا۔ فرار ہونے والے ملزم صدیق اوڈھ کی گرفتاری کے لیے ٹیم روانہ کر دی ہے زخمی محمد عدیل کو ہسپتال منتقل کر دیا پولیس تھانہ سی سی ڈی ساہیوال نے آصف نواز انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ ,324 353 34,186,ت پ اور 13 دو اے اسلحہ آرڈیننس درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔