حقیقی ترقی یافتہ معیشت کی بنیاد کیلئے شفافیت،مقابلہ اور صارفین کو تحفظ دینا ہو گا،سینیٹر محسن عزیز

پیر 21 جولائی 2025 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) سینیٹر محسن عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کو صرف معاشی ماڈلز کی پیروی کے بجائے ان کے بنیادی اصولوں خصوصاً شفافیت، مقابلہ اور صارفین کے تحفظ کو اپنانا ہوگا۔

(جاری ہے)

پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ ہر معاشی ماڈل کی اپنی خوبیاں اور خامیاں ہوتی ہیں مگر اس کا بنیادی مقصد سرمایہ کاری، صنعت کاری، روزگار اور جی ڈی پی گروتھ کو فروغ دینا ہوتا ہے۔

سینیٹر محسن عزیز نے زور دیا کہ ایک مضبوط اور منصفانہ معاشی نظام میں صارف کے حقوق بشمول قیمت، معیار اور دستیابی کو یقینی بنانا لازم ہوتا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو صرف معاشی ماڈلز کی پیروی کے بجائے ان کے بنیادی اصولوں، خصوصاً شفافیت، مقابلہ اور صارفین کے تحفظ کو اپنانا ہوگا، یہی وہ عوامل ہیں جو ایک حقیقی ترقی یافتہ معیشت کی بنیاد بنتے ہیں۔