صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 29 ارب 24 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری

والڈسٹی میں زیر زمین بجلی،ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی بہتری اور بحالی کیلئے 6 ارب92 کروڑ روپے کے فنڈز منظور

پیر 21 جولائی 2025 22:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)پنجاب کی صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 29 ارب 24 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب اسکول میل پروگرام کے لئی6 ارب 92 کروڑ روپے ، والڈسٹی میں زیر زمین بجلی،ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی بہتری اور بحالی کیلئے 6 ارب 92 کروڑروپے کے فنڈز ، والڈسٹی میں مختلف بلڈنگز کے سامنے کے حصوں کی بحالی و مرمت کیلئے 3 ارب 9 کروڑ روپے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ تاریخی عمارتوں،حویلیوں اور دیگرتفریحی مقامات کی بحالی،تعمیر و مرمت کے لئے 5 ارب 10 کروڑ روپے ، والڈ سٹی میں سیوریج ، ڈرینج ،واٹر سپلائی اور گلیوں کی بہتری کیلئی5 ارب 65 کروڑ روپے کے فنڈز ، سرگودھا میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فیزیبلٹی سٹڈی کے لئے 20 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی گئی ۔

متعلقہ عنوان :