امریکا یورپی یونین کے ساتھ متوازی ٹیرف کے معاہدے پردستخط کرنے کے لئے تیار نہیں ، جرمن چانسلر

منگل 22 جولائی 2025 10:50

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ امریکا یورپی یونین کے ساتھ متوازی ٹیرف کے معاہدے پردستخط کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ تاس کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکی ٹیرف پر ایک متوازی معاہدے پر دستخط کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم ٹیرف فری مارکیٹ تک رسائی کی پیشکش کرتے ہیں کیونکہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کھلی منڈی درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان دونوں کے لئے فائدہ مند ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹیرف بارے مذاکرات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی کمیشن پورے یورپ کے لئے بات چیت کر رہا ہے اور ہمیں یورپ کے لئے ایک معاہدے کی ضرورت ہے۔واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا یکم اگست سے شروع ہونے والے 10فیصد کے سیکٹرل ٹیرف سے الگ، یور پی یونین پر 30 فیصد ٹیرف لگائے گا۔

(جاری ہے)

یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے محصولات ٹرانس اٹلانٹک سپلائی چین میں خلل ڈالیں گے اور اس بات کی تصدیق کرنے کی کوششیں کریں گے کہ یورپی یونین کے کمشنر یکم اگست سے پہلے ایک معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کریں۔

ٹیرف کی منسوخی پر بات چیت کریں گے لیکن بات چیت ناکام ہونے کی صورت میں جوابی محصولات عائد کرنے کے لئے امریکی درآمدات کی تقریباً 72 بلین یورو مالیت کی مصنوعات کی فہرست پہلے ہی تیار کر لی ہے۔