
پاکستان نے بہت کچھ دیا عوام سے بہت محبت ملی، لیجینڈ گلوکار غلام عباس
منگل 22 جولائی 2025 13:11

(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہارگلوکار غلام عباس نے معروف سینئر شوبز صحافی اور ایشین آرٹ کونسل کے بانی چیئرمین اسلم محمود دہلوی کے آفس آمد کے موقع پر دیے گیے ظہرانے پر کیا اس موقع پر معروف گلوکار ساجد علی خان، گلوکار زاہد، شوبز صحافی وسیم خان، اور ثاقب اسلم دہلوی بھی موجود تھے لی جینڈ گلوکار غلام عباس نے کہا ہے وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ انہیں مہدی حسن، میڈم نورجہاں، مہناز، ناہید اختر کے ہمراہ عوام نے پسند کیا ہمارے میوزک ڈائریکٹرز اور نغمہ نگاروں نے بہت ہی لاجواب گیت تیار کیے فلموں کی شاندار کامیابی میں میوزک، شاعری اور گلوکاری کا بہت اہم کردار رہا ہے محمدعلی، وحید مراد، ندیم، شاہد، غلام محمی الدین، سمیت دیگر اداکارؤں کے لیے گایا اس موقع پر غلام عباس نے فوج کی اعلی قیادت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے علاج معالجے کیلئے مکمل طور پر تعاون کیا ایشین آرٹ کونسل کے بانی چیئرمین اور سینئر شوبز صحافی اسلم محمود دہلوی نے کہا کہ جس طرح گلوکاری کے شعبے میں مہدی حسن، نورجہاں، مہناز، احمد رشدی، نائید اخترنے شہرت حاصل کی اسی طرح غلام عباس نے بھی اپنی صلاحیتوں کی بدولت فلم انڈسٹری میں شہرت حاصل کی یہ سب ہمارے ملک و قوم کے لیے ایک اثاثہ ہیں اسلم محمود دہلوی نے کہا کہ وہ روز اول سے اپنے لی جینڈز کے ساتھ ساتھ جونئیرز کے لیے بھی سرگرم رہے ہیں کیونکہ ہمارے لی جینڈز ہمارا سرمایہ اور ہمارے جونیئرز ہمارا مستقبل ہیں اس موقع پر گلوکار ساجد علی خان، زاہد، وسیم خان، اور ثاقب اسلم نے بھی غلام عباس کو ذبردست خراج تحسین پیش کیا بعد ازاں اسلم محمود دہلوی کی جانب سے ظہرانے کا اہمتام کیا گیا۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
فلمسٹار خوشبو نے ارباز خان سے علیحدگی کی تصدیق کردی
-
سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے
-
قصور، معروف فلمی اداکارہ ریشم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
-
علی ظفر نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ کنسرٹ کا اعلان کر دیا
-
ننھے سوشل میڈیا اسٹاراحمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کا انتقال
-
رجب بٹ اور دوستوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیش رفت
-
ایچ پی وی کو کورونا ویکسین سے نہ ملائیں، شہزاد رائے
-
قصور، معروف فلمی اداکارہ ریشم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
-
چاہتا ہوں میرا بالی وڈ میں ڈیبیو اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ہو، گلوکارثمرجعفری
-
عامرخان نے اپنی فلم’’ لال سنگھ چڈھا ‘‘کے ناکام ہونے کی وجہ بتادی
-
امریکی اداکارہ شارلیز تھیرون کی گاڑی چوری ہوگئی
-
پاکستانی شارٹ فلم پرمننٹ گیسٹ ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.