ڈیپارٹمنٹ آف سی ایس اینڈ آئی ٹی ہزارہ یونیورسٹی کے لیکچرر ابرار افضل نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

منگل 22 جولائی 2025 13:38

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) ڈیپارٹمنٹ آف سی ایس اینڈ آئی ٹی ہزارہ یونیورسٹی کے لیکچرر ابرار افضل نے کامیابی سے پی ایچ ڈی کے مقالے کا بھرپور دفاع کیا ہے۔ ان کے مقالہ کا عنوان ”دھند کے ماحول میں سمارٹ شہروں کیلئے تاخیر سے آگاہی اور فالٹ ٹولرنٹ ریسورس شیڈولنگ اور ڈیٹا مینجمنٹ“ تھا۔

(جاری ہے)

ڈیپارٹمنٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نورالامین نے بطور سپروائزر اور لیکچرر ڈاکٹر ذوالفقار احمد نے بطور معاون سپروائزر فرائض سر انجام دیئے جبکہ پی ایچ ڈی دفاع میں بیرونی ممتحنین کا ایک پینل شامل تھا جس میں چیئرمین ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد نعیم اور پشاور یونیورسٹی سے ڈاکٹر ابرار شامل تھے۔

اس کے علاوہ بیرونی ممتحنین کا ایک بین الاقوامی پینل بھی مقالہ کے دفاع میں شامل تھا جس میں ملائیشیا اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف ماہرین تھے۔ تقریب میں فیکلٹی ممبران، سکالرزز، طلباءاور انتظامی افسران نے شرکت کی اور ابرار افضل کو کامیابی پر مبارکباد دی۔