بٹگرام میں اسسٹنٹ کمشنر الائی کا ریسکیو 1122 کا دورہ، ریسکیو اہلکاروں کی حاضری، ادویات و ایمرجنسی آلات چیک کئے

منگل 22 جولائی 2025 13:38

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر الائی نے تحصیل الائی میں ریسکیو 1122 کا دورہ کیا تاکہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کی موجودہ تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ دورے کے دوران شفٹ انچارج نے سٹاف، ان کے فرائض، ایس او پیز، دستیاب آلات اور حفاظتی ساز و سامان سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

بعد ازاں ایمبولینس اور فائر فائٹنگ وہیکل کا معائنہ بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

معائنے کے دوران ایمبولینس اور فائر ٹرک مکمل طور پر فعال اور تیار حالت میں تھے، آکسیجن سلنڈرز، آگ بجھانے والے آلات، فائر فائٹنگ کیمیکل اور دیگر ضروری سامان مکمل، قابل استعمال اور اپ ٹو ڈیٹ پایا گیا۔ تمام سٹاف اپنی ڈیوٹی پر موجود اور مستعد تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ریسکیو سٹاف کو ہدایت جاری کی کہ وہ ہر وقت چوکنا رہیں، ایمرجنسی کی کسی بھی صورت میں فوری اور موثر رسپانس کو یقینی بنائیں اور ایس او پیز کے مطابق عملدرآمد میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔