لیگل پریکٹیشنرز و بار کونسل ایکٹ میں ترامیم کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

منگل 22 جولائی 2025 16:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے لیگل پریکٹیشنرز و بار کونسل ایکٹ میں ترامیم کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس خالد اسحاق نے فہد اکرم بھٹی ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت سینٹ کی قائمہ کمیٹی و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ انتخابی عمل کے دوران پیش کی جانے والی ترامیم بدنیتی پر مبنی ہیں،یہ ترامیم مخصوص امیدواروں کو نااہل کرنے کی سازش ہیں،ان ترامیم سے انتخابی عمل کا حصہ بننے والے امیدواروں کو انتخابات سے روکنا ہے،ان ترامیم سے امیدوار کی اہلیت کے لئے ساتھ کی بجائے دس سالہ وکالت کا تجربہ لازم کر دیا گیا ہے۔

استدعا ہے کہ ترامیم کو غیر آئینی قرار یتے ہوئے پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے روکا جائے۔