پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ٹولنٹن مارکیٹ میں کریک ڈائون ، 2ہزار 270کلو بیمار مرغیاں تلف

منگل 22 جولائی 2025 16:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء) صوبائی دارلحکومت لاہور کی سب سے بڑی گوشت مارکیٹ میں کریک ڈائون،علی الصبح ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی کر کے 2ہزار 270کلو بیمار مرغیاں تلف کر دی گئیں ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر ناکہ بندی کر کے 89ہزار کلو گوشت کی چیکنگ کی گئی، 25میٹ گودام اور سپلائرز کی چیکنگ، قوانین کی خلاف ورزیوں پر 3کو جرمانے عائد کیے گئے، تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف امراض میں مبتلا پائی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ بیمار اور کم وزن مرغیاں برآمد ہونے پر جرمانے عائد، مرغیاں تلف کر دی گئیں،بیمار مرغیاں ٹولنٹن مارکیٹ کی مختلف دکانوں پر سپلائی کی جانی تھی۔ ویٹرنری سپیشلسٹ نے برآمد شدہ بیمار مرغیوں کا تفصیلی معانہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیمار مرغیوں کا گوشت تیار کرنا سنگین جرم ہے ۔ ٹولنٹن مارکیٹ میں سپلائرز، گوشت اور مرغیوں کی کڑی نگرانی جاری ہے، بین الاقوامی طرز پر گوشت کی تیاری اور ترسیل کے نظام پر کام کر رہے ہیں۔جعلساز مافیا کے جڑ سے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :