ٹرمپ کے ساتھ والد کا صدارتی مناظرہ تباہ کن تھا، ہنٹربائیڈن کا اعتراف

منگل 22 جولائی 2025 16:24

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے اعتراف کیا ہے کہ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ صدارتی مناظرے میں ان کے والد کی کارکردگی تباہ کن تھی۔ ہنٹر کے مطابق مناظرے کے بعد بائیڈن کو انتخابی دوڑ سے دست برداری یا اپنی ہی جماعت یعنی ڈیموکریٹس کی شدید مخالفت کا سامنا کرنے کے درمیان کسی ایک کا چنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ہنٹر بائیڈن نے 2023 میں وائٹ ہاس میں کوکین سے بھرے ایک بیگ کے واقعے سے اپنے تعلق کی سختی سے تردید کی۔ہنٹر کا کہنا تھا کہ میں جون 2019 سے نشے سے دور ہوں، نہ شراب پی، نہ منشیات استعمال کی، اور مجھے اس پر فخر ہے۔ انھوں نے مزید کہا میں وائٹ ہاس کوکین کیوں لے جاں گا اور اسے مغربی ونگ میں آپریشن روم کے باہر ایک چھوٹی سی الماری میں کیوں رکھوں گا