لاہورہائیکورٹ نے لیگل پریکٹیشنرز و بار کونسل ایکٹ میں ترامیم کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا

منگل 22 جولائی 2025 16:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے لیگل پریکٹیشنرز و بار کونسل ایکٹ میں ترامیم کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

جسٹس خالد اسحاق نے فہد اکرم بھٹی ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے مطابق انتخابی عمل کے دوران پیش کی گئی ترامیم کے ذریعے امیدواروں کی اہلیت کے لئے دس سالہ وکالت کا تجربہ لازم قرار دیا گیا جو غیر آئینی ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ ان ترامیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے روکا جائے۔