Live Updates

ہری پور، سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے 7بچوں کو بچا لیا گیا، مالم جبہ اورلوئردیر میں 4 بچے ریلے میں بہہ گئے

بچے اہل خانہ کے ساتھ صوابی سے تربیلہ ڈیم کی سیر کیلئے آئے تھے، پانی کم ہونے پر سات بچے غازی بیراج میں کھیل رہے تھے کہ اچانک سیلابی ریلا آ گیا، مالم جبہ میں ڈوبنے والے ایک بچے کی لاش مل گئی ہے اور دوسرا تاحال لاپتا ہے

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 22 جولائی 2025 13:25

ہری پور، سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے 7بچوں کو بچا لیا گیا، مالم جبہ اورلوئردیر ..
ہری پور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی 2025)ہری پور میں سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے 7بچوں کو بچا لیا گیا، مالم جبہ اورلوئردیر میں 4 بچے ریلے میں بہہ گئے، بچے اہل خانہ کے ساتھ صوابی سے تربیلہ ڈیم کی سیر کیلئے آئے تھے، پانی کم ہونے پر سات بچے غازی بیراج میں کھیل رہے تھے کہ اچانک سیلابی ریلا آ گیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریلا آنے پر تیز بہاؤ کے باعث تمام بچے ڈوب گئے۔

بروقت اطلاع پر ریسکیو نے فوری کارروائی کر کے ساتوں بچوں کو بہ حفاظت نکال لیا۔ بچوں کا تعلق ضلع صوابی سے ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق تمام بچوں کو کشتی کی مدد سے کنارے پر منتقل کیا گیا۔ ریسکیو کے مطابق ریسکیو ٹیم کے منع کرنے کے باوجود بچے اپنے چچا کے ساتھ دوسرے کنارے پر چلے گئے تھے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا ہ میں سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں دو بچے سیلابی ریلے میں بہہ گئے جن میں سے ایک کی لاش مل گئی ہے اور دوسرا لاپتا ہے۔

(جاری ہے)

خاتون بچوں کے ساتھ ندی پار کر رہی تھی کہ اچانک ریلا آ گیا۔ مدین میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک گھر تودے تلے آ گیا جس میں 3 بچے دب کر جاں بحق ہو گئے اور ان کی ماں زخمی ہو گئی۔ لوئر دیر اور باجوڑ میں طوفانی بارش، ندی نالوں میں طغیانی، 2 بھائی ریلے میں بہہ گئے ڈوبنے والے ایک بھائی کی لاشنکال لی گئی جب کہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

لوئر دیر کے تمام علاقوں میں شدید طوفانی بارش جاری ہے جس کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے، رابطہ سڑکیں تیز بارش میں بہہ گئیں۔بارش سیجی ٹی روڈ پر جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر پڑے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کے چوتھے اسپیل کے دوران شدید بارشوں نے معمولات زندگی متاثر کر دئیے ہیں۔

کئی شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 237 ملی میٹر جبکہ راولپنڈی میں گزشتہ بارہ گھنٹے کے دوران 85 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش اسلام آباد کے علاقے سید پور میں ریکارڈ کی گئی جہاں 184 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اسلام آباد  کے دوسرے علاقے گولڑہ میں 99 ملی میٹر، راولپنڈی میں 54 ملی میٹر اور چکلالہ میں 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات