ہری پور ، نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے شخص کی ایف آئی آر درج کر لی

منگل 22 جولائی 2025 16:32

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) غازی پولیس نے خالو بازار میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے شخص کی ایف آئی آر درج کر لی۔ مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔ مدعی نے دو افراد کو اپنے بیٹے کے قتل کیس میں نامزد کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز دن دیہاڑے خالو بازار میں موٹر سائیکل پر سوار دو نقاب پوش افراد کی سرعام اندھا دھند فائرنگ سے قتل ہونے والے محمد پرویز اور زخمی ہونے والے بزرگ حاجی یسین کی غازی پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے ۔

مقتول کے والد محمد صفدر کی مدعیت میں دو نامزد ملزمان وقار ولد شمشاد اور ابرار ولد اقبال ساکنان تھلی کوٹ کے خلاف زیر دفعہ 302/324/109/34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ تاہم ملزمان کی گرفتاری عمل نہیں آسکی ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ رشتے کا تنازعہ تھی ۔\378

متعلقہ عنوان :