لاہور بورڈ ، میٹرک فرسٹ اینول امتحان میں پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کل کیا جائے گا

منگل 22 جولائی 2025 17:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام میٹرک فرسٹ اینول امتحان 2025 کے پوزیشن ہولڈرز طلبا کا اعلان کل 23جولائی بدھ کو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان بورڈ طاہر جاوید کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن چیئرمین لاہور بورڈ زید بن مقصود،سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات محمد زاہد میاں کی موجودگی میں فرسٹ اینول امتحان میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کا اعلان کریں گے۔اس حوالے سے تقریب بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور آفس میں منعقد کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :