ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کا سروس ڈیلیوری سینٹر ہری پور کا اچانک دورہ

منگل 22 جولائی 2025 17:06

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہری پور نے سروس ڈیلیوری سنٹر (SDC) ہری پور کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد مرکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات ، عملے کی موجودگی، اور نظام کار کا جائزہ لینا تھا۔دورے کے دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو نے موقع پر موجود سائلین سے ملاقات کی، ان سے مسائل دریافت کیے۔

(جاری ہے)

سائلین نے فردات، انتقالات، زمینوں کے ریکارڈ میں درستگی، اور دیگر ریونیو معاملات سے متعلق مختلف امور پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ جن پر متعلقہ اہلکاران کو فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں اور بعض شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا گیا۔انہوں نے اہلکاران کو ہدایت کی کہ عوام کو بروقت اور شفاف خدمات فراہم کی جائیں۔ کسی بھی قسم کی بِلا وجہ تاخیر یا سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوامی سہولت کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ \378

متعلقہ عنوان :