جرمنی کے نامور فٹبالر اینٹون سٹاچ کا لیڈز یونائیٹڈ کے ساتھ چار سالہ معاہدہ طے پاگیا

منگل 22 جولائی 2025 17:13

جرمنی کے نامور فٹبالر اینٹون سٹاچ کا  لیڈز یونائیٹڈ کے ساتھ چار سالہ ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) جرمن بین الاقوامی نامور مڈفیلڈر اینٹون سٹاچ آئندہ چار سال تک برطانوی فرنچائز لیڈز یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔ لیڈز یونائیٹڈ نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ ان کا جرمن کلب ہوفن ہائیم سے مڈفیلڈر اینٹون سٹاچ کو سائن کیا ہے۔ 26 سالہ نامور جرمن مڈفیلڈر اینٹون سٹاچ کا تقریباً 2کروڑ 35 لاکھ امریکی ڈالر کے معاہدے کے تحت لیڈز یونائیٹڈ میں شمولیت اختیار کی ہے۔

اینٹون سٹاچ نے چار سال کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں اور یہ لیڈز کا موسم گرما کے لئے چھٹے کھلاڑی سے معاہدہ ہے کیونکہ کلب کا مقصد انگلش پریمیئر لیگ میں خود کو دوبارہ قائم کرنا ہے۔26 سالہ کھلاڑی جرمنی کی قومی ٹیم کےلئے دو بار کھیل چکے ہیں اور گزشتہ سیزن میں ہوفن ہائیم کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

معاہدہ سائن کرنے کے بعد، اینٹون سٹاچ نے کلب کی ویب سائٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں لیڈز یونائیٹڈکے ساتھ اس معاہدے کے طے پانے پر واقعی بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

میں اتنی اچھی پریمیئر لیگ ٹیم میں شامل ہونے کے لئے پرجوش ہوں، اور میں آئندہ سیزن کا بے تابی سے منتظر ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ اپنی عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر اپنی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ فتوحات دلا سکوں اور ٹیم کو ای پی ایل میں مستقل رکھنا ہے۔مزید برآں 2023 اور 24 کے سیزن کے دوران اینٹون سٹاچ کے پاس یورپ کی ٹاپ پانچ فٹ بال لیگز کے تمام کھلاڑیوں میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز بھی ہے۔اینٹون سٹاچ مضبوط دفاعی صلاحیتوں کے ساتھ باکس ٹو باکس مڈفیلڈر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ \932