میٹرک کے پوزیشن ہولڈرزطلبہ کے ناموں کا اعلان ، مجموعی نتائج کا اعلان (کل) کیا جائیگا

منگل 22 جولائی 2025 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے نتائج کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ترجمان کے مطابق پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان آج23 جولائی کو سہ پہر 4 بجے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر، کنٹرولر امتحانات زاہد میاں، پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا باضابطہ اعلان کریں گے۔جبکہ بورڈ کے مجموعی نتائج کا اعلان کل ( جمعرات) کے روز کیا جائے گا۔۔رواں سال میٹرک سالانہ امتحانات میں اڑھائی لاکھ سے زائد طلبہ نے شرکت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :