یاسین بھنگوار اور اس کے دو بھائیوں کے نام بھنگوار برادری کے 6 افراد کے قتل کے مقدمہ میں درج کئے گئے ہیں جو کہ سراسر نا انصافی ہے ،سی ایم او عبدالرزاق شیخ

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی منگل 22 جولائی 2025 17:06

نواب شاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی 2025ء ) کمشنر میونسپل کارپوریشن شہید بینظیر آباد عبدالرزاق شیخ کی قیادت میں کارپوریشن کے ملازمین نے نوابشاھ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ھوئے کہا کہ کارپوریشن کے انجنیئر یاسین بھنگوار اور اس کے دو بھائیوں کے نام بھنگوار برادری کے 6 افراد کے قتل کے مقدمہ میں درج کئے گئے ہیں جو کہ سراسر نا انصافی ہے یہ تینوں بھائی اعلٰی تعلیم یافتہ اور شریف لوگ ہیں 6 معصوم افراد کا قتل انتہائی افسوناک عمل ہے ہم ڈی آئی جی اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ انکوائری کمیٹی بنائیں اور میرٹ پر تحقیقات کروائیں اگر یاسین بھنگوار اور ان کے بھائی اس قتل میں ملوث ہوئے تو انہیں ضرور سزا دی جائے اگر وہ بیگناہ ثابت ہوں تو ان کے نام ایف آئی آر سے خارج کئے جائیں.

متعلقہ عنوان :