Live Updates

ہمیشہ چھچھ اور پنجاب کے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروے کا ر لائیں ، جہانگیر خانزادہ

منگل 22 جولائی 2025 19:51

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) حضرو تلے کرکٹ گراؤنڈ میں ویسہ میں مسلم لیگی راہنما یونس خان ممبر کی سرپرستی و نگرانی میں چھچھ کی کرکٹ کا سب سے بڑا میگا فائنل میچ،نوجوان کھلاڑیوں،شائقین کرکٹ پر انعامات کی بارش، لاکھوں کے انعامات کھلاڑیوں میں تقسیم کیے گئے جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ممبر مانیٹر نگ کمیٹی وسابق صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ اور مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری طلال اشرف بٹ تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں مسلم لیگی راہنما شعیب خان وردگ،حاجی گل زمان خان،سابق جنرل کونسلرداؤد خان،ڈاکٹر شوکت خان،محبوب خان،محمدسعید اعوان،احسان خان،زین خان اور سپانسر حضرات تھے جنہوں نے فائنل میچ جیتنے والی کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں اور تلے کرکٹ گراؤنڈ میں اتنا بڑا فائنل منعقد کرانے پر یونس خان ممبر اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کی بہترین انتظامات پر ان کو خراج تحسین پیش کی گئی اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد ہونے چاہیے تاکہ نوجوان مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہوں ہم نے ہمیشہ چھچھ اور پنجاب کے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروے کا ر لائیں اور چھچھ کے نوجوانوں کیلئے جناح کرکٹ سٹیڈیم،سپورٹس کمپلیکس او ر شجاع خانزادہ شہید ایسوسی ایٹ بوائز ڈگری کالج میں کرکٹ گراؤنڈ کی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کیں تاکہ چھچھ کے نوجوان مثبت سرگرمیوں اور کھیلوں کی جانب راغب ہوں اور ملک وقوم کیلئے کھیلوں کے میدان میں اپنی خدمات سرانجام دیتے ہوئے ملک کا نام روشن کریں جہانگیر خانزادہ نے تلے کرکٹ گراؤنڈ میں چھچھ کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ منعقدکرانے پر یونس خان ممبر اور تلے کرکٹ گراؤنڈ کی تمام ٹیم اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کامیاب ٹورنامنٹ پر انکو مبارکباد دی آخر میں مسلم لیگی راہنما یونس خان ممبر نے جہانگیر خانزادہ،طلال اشرف بٹ سمیت دیگر تما م مہمانوں،شائقین کرکٹ کی فائنل میچ کی تقریب میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

\378
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات