جیکب آباد ضلع کونسل کا بجٹ اجلاس

اجلاس وائس چیئرمین رضوان اوڈھو کی صدارت میں ہوا

منگل 22 جولائی 2025 22:37

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2025ء)جیکب آباد ضلع کونسل کا بجٹ اجلاس وائس چیئرمین رضوان اوڈھو کی صدارت میں ہوا جس میں ضلع چیئر مین طاہر کھوسو ،چیف آفیسر شاہ محمد نوناری اور دیگر اراکین نے شرکت کی اجلاس میںرضوان اوڈھو نے سالانہ بجٹ 2025/26پیش کی بجٹ دستاویز میں آمدنی ظاہر کئے بنا 49کروڑ 77لاکھ 70ہزار 223روپے خرچہ ظاہر کیا گیاجبکہ حکومت سندھ کی طرف سے سالانہ 2کروڑ 70لاکھ کی آمدنی بتائی گئی اس طرح بجٹ میں 17کروڑ کا خسارہ بتایا گیا اجلاس میں گزشتہ مالی سال میں ہونے والے اخراجات کی تفصیلات تک ظاہر نہیں کی گئی اراکین نے ہر بجٹ اجلاس میں بقایاجات کے نام پر 15کروڑ روپے واجب الادا پر شدید اعتراض کیا جس پر اجلاس میں ایوان کو بتایا گیا کہ نگراں حکومت میں ہونے والت ٹینڈر کا خرچہ ہے اسکے علاوہ یوسی بلوچ آباد کے ضلع ممبر نے اپنی تقریر میں کہا کہ اجلاس میں کم آتا ہوں وجہ شکایت پر تدارک نہیں ہونا ہے 70فیصد اراکین کام نہ ہونے کی وجہ سے ناخوش ہیںلوگوں کا ایک بھی کام نہیں کرسکے سوال ہوتے ہیںاگلے انتخابات پیپلزپارٹی کے لئے مشکل ہونگے ہدایت اللہ بنگلانی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بختیارپور یوسی م،یں کوئی کام نہیں اب تو لوگ تنقید کا نشانہ بناتے ہیں سوشل میڈیا پر تذلیل کی جاتی ہے فرمان برڑو نے قصبہ چانڈان میں پبلک ہیلتھ کے آر او پلانٹ فعال نہ ہونے کی شکایت کی اکرم بروہی نے اسپورٹس کے لئے فنڈس لاکھ کرنے کا مطالبہ کیا نجمہ بھٹو نے سلائی مشینیں دینے کی گذارش کی، حاجی افضل کھوسو نے چیئر مین سے استفسار کیا کہ گزشتہ مالی سال کی بجٹ اخراجات کی تفصیلات نہیں دی گئیں کام کہاں ہوئے کچھ نہیں بتایا گیا ،ہرسال 15کروڑ کی واجبات دی جاتی ہے کام کہاں ہوئے ایوان کو بتایا جائے قانون پڑھیں اخراجات اور آمدنی ایوان میں پیش کی جاتی ہے اسی وجہ سے اراکین کی غلط فہمی دور کی جائے ضلع کونسل کی املاک کی بات کرتے ہیں تو سب ناراض ہوجاتے ہیںواضح کیا جائے جس پر چیئر مین طاہر کھوسو نے کہا کہ ضلع کونسل کی املاک کے متعلق روینیو کو لکھا جائے اور اس سلسلے اراکین کی کمیٹی بھی بنائی جائے گی ماہوا ر بجٹ تنخواہ اور پینشن میں چلی جاتی ہے تو کس طرح ممبران کو ترقیاتی کام کے لئے فنڈ س مہیا کریں ضلع کونسل میں ایس یو جی کے 20ملازمین تبادلہ کرکے جیکب آباد بھیجے گئے ہیںجنکی ماہانہ تنخواہ ڈیڑھ سے دو لاکھ ہے او زیڈ ٹی شئیر کا بڑا حصہ تنخواہ میں چلا جاتا ہے ترقیاتی کام کے لئے فنڈس نہیں بچتے مذکورہ ملازمین ضلع کونسل پر بوجھ ہیں،وزیر اعلی سندھ سے خسارہ پورا کرنے کے لئے خصوصی گرانٹ اور محکمہ خزانہ سے رجوع کیا جائے گامیڈیا سے گفتگو میں چیئر مین ضلع کونسل طاہر کھوسو نے مختلف سوالات کے جواب میں کہا کہ ضلع میں پلیں تعمیر اور سولر لائٹیں لگائی ہیں مالیت کا علم نہیں رکارڈ میں موجود ہے گزشتہ مالی سال کے اخراجات کی تفصیلات ایوان میں پیش نہیں کرتے اراکین اگر ناخوش ہیں تو بجٹ کو منظور نہیں کرتے ،ضلع کونسل کے بجٹ اجلاس میں متعدد اراکین نے شرکت نہیں ہال کو ملازمین ،پارٹی اراکین سمیت غیر متعلقہ افراد کوبٹھا کر بھرا گیااجلاس میں اراکین کے مرحوم لواحقین کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی ،وائس چیئرمین رضوان اوڈھو نے ایوان کو بتایا کہ یوسی جھانپور محمد پور اور شیرانپور میں سالار شاخ ،کوٹری شاخ پر پل تعمیر کرائی ہے قصبہ ابراہیم چاچڑ میں قبرستان کو چاردیواری پر دو لاکھ اور آتشزدگی کے متاثر کی 30ہزار مالی مدد کی واٹر کورسز پر چھوٹی پلیں اور جھانپور میں پانی کا مسئلہ حل کیا ہے ۔