مظفرآباد،پولیس کی نااہلی اور ملی بھگت سے با اثر ملزمان عدالت سے ضمانت منسوخی پر فرار ، ایک ہفتہ گزر گیا پولیس گرفتار نہ کر سکی

منگل 22 جولائی 2025 22:52

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)پولیس کی نااہلی اور ملی بھگت سے با اثر ملزمان عدالت سے ضمانت منسوخی پر فرار ، ایک ہفتہ گزر گیا پولیس گرفتار نہ کر سکی ، متاثرہ فریق کا فوری انصاف کی فراہمی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق با اثر افراد کی جانب سے اپر محلہ نلوچھی میں راہ چلتے نابالغ بچوں کا راستہ روک کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر بچوں کے والد نے تھانہ صدر میں 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا جس پر نامزد5ملزمان جن میں سے دو نے ضمانت کروا رکھی تھی ،تاہم متاثرہ فریق کی جانب سے تھانہ صدر مظفرآباد میں درج مقدمہ علت نمبر 170/25 کے متذکرہ ملزمان کی ضمانت ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت سے منسوخ ہونے پر احاطہ عدالت میں موجود وحید شاہ گرفتار ہوا جبکہ دو ملزمان غلام رسول شاہ ، ظہیر شاہ کونسلرودیگر پولیس سے ساز باز کرکے موقع سے فرار ہوگئے جن کی تاحال گرفتار ی نہ ہو سکی ہے جس پر متاثر فریق میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے اور متاثر ہ فریق نے معزز عدالت اور آئی جی آزاد کشمیر سے فی الفور نابالغ بچوں پر تشدد کرنیوالے شرپسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میںلانے کے لئے جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔