عورتوں بچوں بزرگوں سمیت ہر انسان کا احترام تقدس بحال رکھنا چاہیے ملک میں قانون آئین کی حکمرانی قائم کیے بغیر ہم ترقی نہیں کرسکتے ،سردار محمد یعقوب خان

منگل 22 جولائی 2025 21:25

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیگاری مارگٹ کوئٹہ میں نوجوان مرد اور عورت کو سرعام قتل کرنے کی شدید مذمت اور مزکورہ واقعہ سے دلی دکھ پہنچا ماورائے آئین قتل کی نہ اسلام اور نہ ہی ملک کا قانون اسکی اجازت دیتا ہے واقعہ میں ملوث تمام مسلح افراد کو سخت سزا دی جائے دور جاہلیت میں لوگ بچیوں کو زندہ درگور کرتے تھے جبکہ اکیس ویں صدی میں ہم عورتوں کو قبائلی رسم ورواج اور غیرت کے نام پر قتل کررہے ہیں اسطرح کے واقعات پر معاشرے کے معززین اساتذہ لکھاری وکلاء اور صحافی اپنا کردار ادا کریں انہوںنے کہا کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے واقعہ کا ازخود نوٹس لیا ہے جس سے امید ہے کہ متاثرہ مقتولین کو ضرور انصاف ملیگا انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اس شرمناک واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور وزیر اعلی سرفراز بگٹی سے جلد از جلد واقعہ میں زمہ دار افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ سرفرازبگٹی سے امید ہے کہ وہ اپنی آئینی زمہ داری کو خوش اسلوبی اور قانون کا یکساں نفاز برقرار رکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کرینگے واقعہ سے بلوچستان اور ملک کا اسلامی تشخص متاثر ہوا ہے ہمیں اس طرع کے شرمناک واقعات کا ہر سطح پر سدباب کرنا چاہیے اور عورتوں بچوں بزرگوں سمیت ہر انسان کا احترام تقدس بحال رکھنا چاہیے ملک میں قانون آئین کی حکمرانی قائم کیے بغیر ہم ترقی نہیں کرسکتے ہمیں اپنے بچوں کے شاندار مستقبل کیل?ے ہمہ وقت محنت اور جدوجہد کرنی چاہی?ے