Kڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز حسین جمالی کے ہمراہ رورل ہیلتھ سینٹر روجھان جمالی اور بیسک ہیلتھ یونٹ یونین کونسل حفیظ آباد کا دورہ کیا

منگل 22 جولائی 2025 22:50

[ جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز حسین جمالی کے ہمراہ رورل ہیلتھ سینٹر روجھان جمالی اور بیسک ہیلتھ یونٹ یونین کونسل حفیظ آباد کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری رجسٹر کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ اسٹور میں موجود ادویات کا معائنہ بھی کیا اور مریضوں سے طبی سہولیات کی دستیابی اور علاج معالجے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، ضلع بھر کے تمام ہیلتھ سینٹرز کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تاکہ کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کی گنجائش نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے مراکز میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ادویات کی دستیابی برقرار رکھی جائے تاکہ عوام کو علاج معالجے میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایت کی کہ ہیلتھ سینٹرز کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے اور عوام کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتال عوام کی امانت ہیں، یہاں آنے والے ہر مریض کو عزت اور سہولت دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کی تیمارداری کی اور طبی عملے کو ہدایت دی کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں تاکہ ان کا حوصلہ بڑھے اور علاج کے عمل میں بہتری آئی

متعلقہ عنوان :