پی ڈی ایم اے بلوچستان، ایم ایس ایف اور یو این او سی ایچ اے کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے اعلی سطحی اجلاس

منگل 22 جولائی 2025 22:50

ق*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2025ء) پی ڈی ایم اے بلوچستان، ایم ایس ایف اور یو این او سی ایچ اے کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے اعلی سطحی اجلاس اجلاس کی صدارت ریلیف کمشنر/ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان, جناب جہانزیب خان غوریزی نے کی،صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) بلوچستان میں پیر کے روز ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے اقدامات کو مثر بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت ریلیف کمشنر/ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان, جناب جہانزیب خان غوریزی نے کی، جبکہ اجلاس میں میڈیسنز سان فرنٹیئرز (ایم ایس ایف) کے کنٹری ہیڈ، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ کوآرڈینیشن، اور اقوامِ متحدہ کی ادارہ UNOCHA کے بلوچستان نمائندے نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران امدادی سامان اور طبی سہولیات کی بر وقت ترسیل، فیلڈ میں لائف سیونگ آلات کی دستیابی، اور ہنگامی حالات میں فوری ردعمل کے لیے پی ڈی ایم اے کی آپریشنل صلاحیت بڑھانے جیسے اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکا نے اقوامِ متحدہ کے اداروں، بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں اور مقامی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مثر ربط اور ہم آہنگی پر زور دیا تاکہ ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مربوط ردعمل کو یقینی بنایا جا سکے۔قدرتی آفات سے متاثر ہونے والے کمزور طبقات، خصوصا خواتین، بچوں، بزرگوں اور معذور افراد کے تحفظ کو بھی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکمت عملی کا لازمی حصہ قرار دیا گیا۔

اس کے علاوہ، مقامی کمیونٹیز کو آفات سے بچا کی سرگرمیوں (DRR) میں شامل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ایم ایس ایف نے پی ڈی ایم اے کو صوبے میں ڈیزاسٹر ریسپانس کے لیے مرکزی سرکاری ادارہ تسلیم کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ادارے نے پی ڈی ایم اے کی ضروریات کا جائزہ لینے کے لیے ایک "نیڈز اسسمنٹ" کرنے کا اعلان کیا، جو خاص طور پر کشتیوں (بوٹس) اور ڈرونز کی فراہمی جیسے اہم ساز و سامان کی دستیابی سے متعلق ہوگا تاکہ ریسکیو آپریشنز کو مزید مثر بنایا جا سکے۔

یو این او سی ایچ اے نے بھی اقوامِ متحدہ کے دیگر اداروں کے ساتھ اشتراک سے PDMA کو درکار اضافی وسائل اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس کے اختتام پر تمام فریقین نے قدرتی آفات کے دوران مثر، بروقت اور مربوط ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے قریبی اشتراک اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس مقصد کے لیے ایک فالو اپ اجلاس بھی منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ طے کردہ نکات پر پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکی

متعلقہ عنوان :