پاکستانی سفیر عامر شوکت کا مصر میں قائم فارورڈ اسپورٹس فیکٹری کا دورہ

بدھ 23 جولائی 2025 00:00

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) پاکستانی سفیر عامر شوکت نے مصر میں قائم فارورڈ اسپورٹس فیکٹری کا دورہ کیا جو نہایت مہارت اورجذبے سے ایڈیڈاس فٹ بال تیار کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفارتخانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق قاہرہ میں فٹ بال کی تیاری کی سہولت پاکستان اور مصر کے صنعتی تعاون کے فروغ کا ایک اور اہم سنگِ میل ہے اور یہ کھیلوں کے سامان کی تیاری میں اعلیٰ معیار و مہارت کی شاندارمثال ہے۔